حکومت کے تمام وعدے غلط، عوام  کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا لولی  پوپ دیا جارہا ہے، علی حسن گیلانی

    حکومت کے تمام وعدے غلط، عوام  کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا لولی  پوپ دیا ...

  

 خانقاہ شریف(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپور  ڈویژن کے جنرل سیکریٹری مخدوم سید علی-حسن-گیلانی نے  کہا ہے  انشااللہ پی ٹی ایم کا لانگ مارچ نیازی  حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت  (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

ہوگاتحریک انصاف اقتدار کے پہلے دن سے لیکر آج تک یہ ثابت کر چکی ہے کہ یہ جماعت تاریخ پاکستان کی سب سے بڑی جھوٹی، عوام دشمن، نااہل و نالائق و کرپٹ جماعت ہے  لیکن تقریبا تین سال کا عرصہ گزرنے پر آپ جنوبی پنجاب کی عوام کو سیکرٹریٹ کا لولی پاپ  دیا جارہاہے  جنوبی پنجاب کی عوام اس بات پر متحد ہے کہ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں الگ شناخت چاہیئے جو کہ ہمارا آئینی،قانونی،سیاسی، سماجی اور جغرافیائی حق ہے وزیراعظم عمران خان اور جنوبی  پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی تم لڑاو اور تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل کر کے اس ماں دھرتی کے باسیوں کو انکی منزل الگ صوبہ کے حصول سے دور نہیں کر سکتے۔

علی حسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -