رحیم یارخان، چناب ویلفیئر کے زیراہتمام  سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب، مستحق  افراد کی مالی مشکلات کو حل کرنا اللہ کی  خوشنودی کا بہترین ذریعہ، جاوید اقبال  وڑائچ،چوہدری شفیق، کمشنر بہاولپور   چوہدری آصف مجید ودیگر کا خطاب

رحیم یارخان، چناب ویلفیئر کے زیراہتمام  سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب، ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)چناب ویلفیئر کے زیراہتمام  سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وچیئرمین چناب گروپ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ مستحق افرادکی مالی مشکلات کوحل کرنااللہ کی خوشنودی کابہترین زریعہ ہے ہرصاحب استطاعت فردکوچاہئے کہ وہ مستحق افرادکی خدمت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے چناب ویلفیئرہروقت عوام کی خدمت کے مشن کوآگے بڑھانے کے لیے مصروف عمل ہے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے اجتماعی شادیاں ضلع کے مستحق افراد کی مدد کے لیے کروائی جا رہی ہے تاکہ ضلع کے غریب عوام کے ساتھ تعاون ممکن ہو سکے،انہوں نے بتایا کے آج 70مستحق بچیاں اپنے پیاگھر سدھاریں گی ان سب کومبارکبادپیش کرتاہوں اوراللہ سے دعاگوہوں کہ ان بچیوں کے نصیب اچھے ہوں تقریب میں کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ر) ظفراقبال، ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیداور ڈی پی او اسدسرفراز خان نے بھی اپنے خطاب میں کہاکہ چناب گروپ کی جانب سے مستحق بچیوں کی شادی کاپروگرام فری میڈیکل کیمپ سمیت دیگررفاحی کام خوش آئندہیں اورضلع کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہاکہ تمام صاحب استطاعت افرادکوایسی نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے تقریب میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، ڈی ایس پی جاوید اخترجتوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کستوراجی شاد، ڈی او پلاننگ طالب رندھاوا، ریٹائرڈڈی ایس پی خالد مسعود بھٹی، چوہدری اشرف، ضلعی صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری انوار نجمی،  چوہدری عبدالرف مختار، چوہدری شفیق علیم، چوہدری محمداکرام، ممتازاحمدمختار، سابق کونسلر محمد علی، چوہدری خضرحیات قاضی خلیل الرحمن چوہدری محمدعتیق چوہدری منظوراحمدوڑائچ ایڈووکیٹ، چوہدری وسیم شفیق، چوہدری فہیم شفیق، چوہدری اعظم شبیر، چوہدری مقصوداحمدسندھو، چوہدری محمدحفیظ سمیت سیاسی سماجی مذہبی اورکاروباری شخصیات کی کثیرتعدادنے شرکت کی تقریب میں 70بچیوں کی آنے والی بارات کے مہمانوں کوپرتکلف ظہرانے کے ساتھ ساتھ سامان جہیزحوالے کیاگیااورشایان شان طریقے سے رخصتی کی گئی اورملکی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔ قبل ازیں وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق،چوہدری تنویر، چوہدری طاہر، چوہدری حفیظ، چوہدری وسیم شفیق ودیگرنے مہمانوں کوخوش آمدیدکہا۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -