لیہ میں جشن بہاراں میلہ ختم، سٹالز شائقین کی  توجہ کا مرکز، میوزیکل پروگرام میں بھنگڑے

لیہ میں جشن بہاراں میلہ ختم، سٹالز شائقین کی  توجہ کا مرکز، میوزیکل پروگرام ...

  

 چوک اعظم نامہ نگار)جشن بہاراں میلہ لیہ کی خوبصورت و یادگارتقریبات اختتام پذیرہوگئی۔جشن بہاراں میلہ کی تقریبات (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

نے سپورٹس کمپلیکس میں جنگل میں منگل کا سماں پیدا کیے رکھا۔جشن بہاراں میلہ میں ہمہ قسم سٹال لگائے گئے تھے جو آنے والے شائقین کے لئے دل چسپی کا مرکز بنے رہے۔جشن بہاراں میلہ کے آخری روز اہلیان لیہ کی تفریح طبع کے لئے میوزیکل نائٹ تقریب کا اہتمام کیاگیا تھا جو گزشتہ رات منعقدہوئی اور رات گئے تک جاری رہی۔تقریب میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی،صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری زراعت محمد طا ہر رندھاوا،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفاق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنرزنیاز احمدمغل،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمدبھٹی،سرکاری افسران،ملازمین،شائقین کی کثیرتعداد نے شرکت کی کہ میوزیکل نائٹ میں تاحدنگاہ انسانوں کا سمندر نظر آیا کہ تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔میوزیکل نائٹ میں منقبت،صوفی ازم میوزک،کیلاش میوزک،کشمیری میوزک،بلوچی میوزک پیش کیے گئے۔میوزیکل تقریب میں مشہورگلوکار ملکو نے اپنے فن کا مظاہرکیااور گیت سنا کر عوا م کومحظوظ کرتے رہے جنہیں اہلیان لیہ نے خوب تالیاں بجا کرداددی۔تقریب میں  معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی،صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری زراعت محمد طا ہر رندھاوا،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء شائقین کے ساتھ گھل مل گئے اور اُن سے جشن بہاراں میلہ سے لطف اندوز ہونے بارے پوچھتے رہے جس پر شائقین نے طویل عرصے بعد اس طرح پروگرامز کے انعقاد پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور مستقل طورپراس طرح تفریح پروگرامزجاری رکھنے کی فرمائش کی۔تقریب میں عورتوں، مرددں کے الگ الگ،پارکنگ،سیکورٹی کے موثر انتظاما ت کیے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے جشن بہاراں میلہ لیہ کی تقریبات میں ریسکیو1122،ایم سی،پولیس،سول ڈیفنس ودیگر تمام معاونت کرنے والے محکموں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمدبھٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی۔

میلہ ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -