پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد اعجاز صدیقی کی  ارجنٹائن کے صدر سے ملاقات، اسناد پیش

  پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد اعجاز صدیقی کی  ارجنٹائن کے صدر سے ملاقات، اسناد ...

  

   ملتان(نیوز رپورٹر)ارجنٹائن میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد خالد(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 اعجاز صدیقی نے ارجنٹائن کے صدر ڈاکٹر البرٹو فرننڈس سے ملاقات کی۔ صدارتی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد خالد اعجاز نے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ یاد رہے ڈاکٹر محمد خالد اعجاز کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ ایمرسن کالج  اور نشتر میڈیکل کالج ملتان سے فارغ التحصیل ہیں اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کے داماد ہیں۔

اسناد پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -