پی ٹی آئی عوامی تعاون سے اپوزیشن کوہر  محاذ پر آؤٹ کر گی، عمران پرویز دھول

پی ٹی آئی عوامی تعاون سے اپوزیشن کوہر  محاذ پر آؤٹ کر گی، عمران پرویز دھول

  

   خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر عمران پرویز دھول نے کہاکہ اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے کپتان نے ثابت کر دیا کے عوام انکے ساتھ ہے 178اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد در حقیقت پوری قوم کا اعتماد ہے حکومت مزید مضبوط ہوئی ہے یہ حق سچ کی فتح ہے اپوزیشن کی تمام چالیں ناکام احتساب کا عمل نہیں روکے گا وہ اپنی رہائش گاہ پر ضلع بھر سے آنے والے پارٹی عہدیداروں اور کار کنوں کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے از خود اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اپوزیشن کے مقابلے میں ہر محاز پر فاتح ہیں پی ڈی ایم کے غیر جمہوری ارادے ذمین بوث ہو گیے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگانے والے نوٹ سے کامیابی شو کر کے شرمندہ شرمندہ ہیں ضمیر خریدنے والے وفا داریاں خریدنے میں ناکام اگلامیدان بلدیاتی انتخابات ہیں کار کن بھر پور تیاری کریں تحریک انصاف عوام کے تعاون سے گلی محلے کی سیاست سے بھی اپوزیشن کو آؤٹ کرے گی۔

عمران پرویز دھول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -