رحیم یارخان:گھریلو جھگڑے،28 سالہ شخص کی زہر کھا کر خودکشی

رحیم یارخان:گھریلو جھگڑے،28 سالہ شخص کی زہر کھا کر خودکشی

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 28 سالہ شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی 4 کا اقدام خود کشی ہسپتال منتقل۔تفصیل کے مطابق ماچھکہ کے رہائشی 28 سالہ فاروق نے آئے (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 4 ملزمان چک 112 کی 20 سالہ ثمینہ بی بیکراچی کا 60 سالہ مشتاق خانپور کا 35 سالہ ظفر اقبال اور سلطان پور کے 29 سالہ محمد آصف کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -