سرائیکی کلچر ڈے پر لیہ میں تقریب

  سرائیکی کلچر ڈے پر لیہ میں تقریب

  

 چوک اعظم(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر لیہ میں بھی سرائیکی کلچر ڈے کا انعقادکیاگیا۔سرائیکی کلچر ڈے کے موقع پر میونسپل کمیٹی لیہ کے سبزہ زار میں خوبصورت تقریب ہوئی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

۔تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل اور ان کے والد حسن دین مغل اور میونسپل عملہ نے شرکت کی اور کیک کاٹا گیا۔ معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے سرائیکی کلچر ڈے کے موقع پر سنگت کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت سرائیکی جھومرڈالا۔اس موقع پر مہمانوں کو سرائیکی اجرک پہنائی بھی پہنائی گئی اور ویل بھی دی گئی۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب رفاقت گیلانی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار تمام ثقافتی و علاقائی دنوں کی ترویج اور آگہی کے لئے متحرک ہیں سرائیکی خطہ اور یہاں کے لوگ وفا اور محبتوں کے علمبردار ہیں۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -