حکومت ایجوکیشن سیکٹر میں انقلابی منصوبے لارہی ہے، حنیف پتافی

  حکومت ایجوکیشن سیکٹر میں انقلابی منصوبے لارہی ہے، حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ہمیشہ ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ہوتی ہے اور حکومت بھی تعلیم کے شعبہ میں انقلابی منصوبے لارہی ہے ڈی جی خان میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشن شہر کے لئے تعلیم کے میدان میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی یہ بات مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے نجی سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرچیئر مین پروفیسر عبد المنان، ڈائریکٹر پروفیسر نعیم احمد خان نیازی،پرنسپل کو(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

آرڈینیٹرپروفیسر مشتاق احمد،کوآرڈینیٹرپروفیسر سلمان نواز،پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ محمد اکرام،پرنسپل سید سلمان احمد شاہ،پرنسپل سیدہ فاطمہ زاہرہ،صدر ڈسٹرکٹ بار عظمت اسلام غلزئی،جنرل سیکرٹری اعجاز کلاچی،سابق نائب ناظم شیخ محمد رفیع،شیخ یاسر مشتاق،شیخ طاہر انجم،واجد محمود،ملک عثمان سعید،نعمان صدیقی سمیت ماہرین تعلیم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی حنیف پتافی نے مزید کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے آج کا دور کمپیوٹر، ایٹمی ترقی،سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم،ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ،وکالت،ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے دریں اثناء وزیراعظم پاکستان عمران خان کا قومی اسمبلی سے ا عتماد کے ووٹ میں کامیابی کی خوشی میں انصاف پبلک سکریٹریٹ میں جشن،منایا گیاکارکنوں نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خا ن پتافی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کر ڈالیں اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -