وسیب کی محرومیاں ختم کرنیکی کوشش کرتا رہوں گا، یوسف رضا گیلانی

  وسیب کی محرومیاں ختم کرنیکی کوشش کرتا رہوں گا، یوسف رضا گیلانی

  

مخدوم رشید (نامہ نگار)میری جیت میری نہیں بلکہ وسیب کی جیت ہے، پہلے بھی وسیب کی محرومیوں کو ختم کرنے کی(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 کوشش کی، اب بھی محرومیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم رشید کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آج بھی میرے ساتھ میرے حلقہ کی عوام اتنی ہی محبت کرتی ہے جتنی وزیر اعظم بننے پر کرتی تھی، مخدوم رشید کے وفد میں مہر ندیم خالد، صہیب حبیب انصاری،چوہدری اسماعیل، شہزاد خالد ہاشمی، وقاص ہاشمی و دیگر شامل تھے، انہوں نے سینٹ کی سیٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -