آئل ایجنسی میں خوفناک آگ  ،مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  آئل ایجنسی میں خوفناک آگ  ،مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

کہروڑپکا(تحصیل رپورٹر) بڈھن شاہ چوک میں پٹرول ایجنسی کو آگ لگ گئی لا کھوں کا پٹرول جل گیا ایک ماہ میں آگ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے مقد مہ درج کریں گے ایس ایچ او صدر تفصیل کے مطا بق گزشتہ رات بڈھن شاہ چوک پر پٹرول کی غیرقانونی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لا کھوں کا پٹرول جل کر گیا ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جس نے موقعہ پر جاکر آگ پر قا بو پایا  ایک ماہ میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے حکو مت پنجاب نے بھی انتظا میہ اور پو لیس کو ہدایت کر رکھی ہے کہ غیر قانونی پٹرول و تیل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کی جائے مگر کو ئی کاروائی نہیں کی جارہی اور کھلے عام یونٹ لگا کر پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے مبینہ طورپر سول ڈیفنس والے آکر ان سے بھتہ لے جاتے ہیں اور کو ئی کاروائی نہیں کرتے علاقہ میں سنگین حادثہ کا خطرہ ہے پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او مہر ریاض سیال نے کہا ہے کہ بڈھن شاہ چوک پر غیر قانونی پٹرول ایجنسی کی کے مالک کے خلاف مقد مہ درج کریں گے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -