جماعت اسلامی چہروں کے بجائے نظام میں تبدیلی لائیگی، امیر العظیم

جماعت اسلامی چہروں کے بجائے نظام میں تبدیلی لائیگی، امیر العظیم

  

ملتان (سٹی رپورٹر )  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم 21 مارچ کو ملتان میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک روزہ دورہ پر ملتان آئے اور ملتان میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کے ہمراہ ضلعی ذمہ دران کے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر اشرافیہ اور جاگیردار طبقہ مسلط ہے جو عوام کے حقوق کو غصب کر رہا ہے جماعت اسلامی پاکستان کی جدوجہد ملک میں موجود مافیاء اور اس جاگیر دارانہ نظام کے خلاف ہے۔21 مارچ کو ملتان میں ایک عظیم الشان تاریخی جلسہ (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

عام ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  21 مارچ کو اہل ملتان اسلام اور پاکستان کی سربلندی پاکستان میں ایک ایسے نظام کے لیے نکلیں جو وی آئی پی عوام ہو گی جس میں پروٹوکول ملے گا تو عوام کو ملے گا جماعت اسلامی اس ملک سے چہرے بدلنے کی بجائے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے اپنے میں سے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو نوازا یہی وجہ ہے کہ آج اس ملک پر مافیاء کا راج ہے۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی،علی اصغر سلیمی،اطہر عزیز چوہدری،اسرار حسین،کنور صدیق اور دیگر بھی موجود تھے۔امیر العظیم نے کہا 21 مارچ کرپٹ مافیاء کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ کی تیاری کے لیے اس وقت 7 کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جس میں ایک مین کور کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے ذمہ دار امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی ہیں۔ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ملتان کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا پورے ملک کی طرح اس وقت اہل ملتان بھی مہنگائی،بے روزگاری بدامنی اور شہر میں بڑھتی وارداتوں، صحت اور صفائی کے مسائل سے پریشان ہیں ان تمام مسائل کی وجہ ملک پر مسلط نااہل ناتجربہ کار حکمران اور مافیاز ہیں۔جن سے جان چھڑوا کر اور اہل دیانت دیانت دار قیادت کے ذریعے ہی ان مسائل سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

جلسہ ملتان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -