خواتین کا آج عالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں 

  خواتین کا آج عالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں 

  

ملتان، کوٹ ادو، خانیوال، چوک اعظم(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، بیورونیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا،خواتین کے عالمی دن کے منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس اور تقاریب کا اہتمام کریں گیلیہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں تقریب کا انعقاد کیاکیا۔تقریب کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی نے کہا کہ وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے گراں قدر خدمات فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو اعلی سماجی سہولیات فراہمی اولین ترجیح تاکہ انہیں ملکی ترقی میں شامل کرکے یکساں مواقع فراہم کیے جاسکے۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -