مطالبات منظوری کیلئے پی ایچ ایف ایم سی ملازمین کا آج سے لاہور میں دھرنا دینے کااعلان
وھاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پی ایچ ایف ایم سی ملازمین جو کہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
16 سالوں سے ظلم و ستم کی چکی پستے آرھے تھے اب ان ملازمین نے ظلم وستم کی دیوارتوڑتے ھوئے 8 مارچ 2021 کو لاھور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پُر امن دھرنا دینے کا اعلان کردیا ھے اور جب تک ھمیں ریگولر نہیں کا جاتا ھم اپنا پرامن دھرنا جاری رکھیں گے چاھے ھمارا یہ دھرنا 2 مہینے بھی چلتا رھے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات کرتے ھوئے بانی پریا ارشد شکیل انصاری،ضلعی صدر سعید الرحمان،ضلعی چئیرمین انور شاھد،ضلعی فیمیل صدر عابدہ پروین، جنرل سیکرٹری محمد ھارون نے کیا تفصیل کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے 14 اضلاع جو کہ 2004 میں پی آر ایس پی نامی کمپنی کے حوالا کئے گثے تھے اور 2106 میں کمپنی ختم کرکے ان ملازمین کوپی ایچ ایف ایم سی کمپنی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ان پچھلے 16 سالوں میں محکمہ صحت کے بنیادی مراکز صحت آر ایچ سی وغیرہ پر کام کرنے 8000 سے زائد ملازمین نے لاتعداد دفعہ گورنمنٹ پنجاب کو تحریری طور، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا مستقلی کا پیغام پہنچایا ھیمگر گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے ملازمین کی ابھی تک اس سلسلہ میں کوثی شنوائی نہ ھو سکی ھے ملازمین نے 8مارچ سے پنجاب اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا کا اعلان کیا ہے۔
اعلان