موٹروے ایم فائیو، ٹول پلازوں پر تعینات  عملے کی لوٹ مار، شہریوں کا احتجاج

  موٹروے ایم فائیو، ٹول پلازوں پر تعینات  عملے کی لوٹ مار، شہریوں کا احتجاج

  

  ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان تا سکھر موٹروے ایم فائیو پر ٹول پلازوں کا (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ٹھیکہ نجی کمپنی کے پاس ہے، جس نے شہریوں سے اوور چارجنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، نجی استعمال میں آنے والی گاڑیوں سے بھی کمرشل ٹول پلازے وصول کیئے جا رہے ہیں، اور کمپنی کی ہدایات پر ٹول پلازوں پر تعینات عملے نے  لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس پر شہریوں نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور موٹرویز پولیس کو متعدد بار شکایت کی لیکن اسکے باوجود موٹرویز پولیس نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا ہے، اس طرح نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام نے بھی چپ سادھ رکھی ہے، جس پر شہریوں نے وزیر اعظم سے نوٹس لے کر کمپنی سے ٹول پلازوں کا ٹھیکہ فوری طور پر واپس لینے اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -