گیس لیکیج، گاڑی میں آگ، لوگوں کی دوڑیں، پولیس تحقیقات شروع

گیس لیکیج، گاڑی میں آگ، لوگوں کی دوڑیں، پولیس تحقیقات شروع

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)گاڑی میں نصب گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ہائی ایس مکمل طور پر جل کر خاکستر تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مال مویشی سے لوڈ ہائی ایس وین قومی شاہراہ پر شیخ واہن کے قریب یوسف آباد کے علاقہ میں مویشی منڈی میں جانوروں کو اتارنے کے دوران گاڑی میں نصب گیس سلنڈر لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کواپنی لپیٹ میں لئے لیا اطلاع پاکر ریسکیو فائر فائٹرز نے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا لیکن آگ کے باعث ہائی ایس وین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ریسکیو عملہ کے مطابق ہائی ایس میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -