لوک ورثہ میلہ، وسیب کے دستکاروں کی بھرپور پذیرائی کرینگے، عمارہ منظور

  لوک ورثہ میلہ، وسیب کے دستکاروں کی بھرپور پذیرائی کرینگے، عمارہ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر )  جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلے میں وسیب کے دستکاروں کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی۔دستکاروں کی دستار بندی اور چادر پوشی ہو گی اور انہیں ایوارڈ اور چیک دئیے جائیں گے۔یہ بات ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عمارہ منظور نے لوک ورثہ میلہ کے پروگراموں بارے بریفنگ کے دوران بتائی۔انہوں نے بتایا کہ (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اسٹیڈیم ایریا میں 3 پویلین قائم کئے جائیں گے۔یہ پولین ملتان،ڈی جی خان اور چولستان کی ثقافت کے آئینہ دار ہوں گے۔جنوبی پنجاب کی تمام ہینڈی کرافٹس کی نمائش کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی دستکاری کو پوری دنیا میں مانا اور پہچانا جاتا ہے۔جنوبی پنجاب کے دستکاروں کی کبھی پذیرائی نہیں کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے  دستکاروں کی حوصلہ افزائی کا قدم اٹھایا جارہا ہے اور ضعیف العمر مرد دستکاروں کی دستار بندی اور خواتین کی چادر پوشی کی جائے گی جبکہ دستکاروں کو ایوارڈز کے علاوہ بلاسود قرضوں کے چیک بھی دئیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب ”اخوت“ کے ذریعے ہنر مندوں کو ابتک72 ارب روپے کے بلاسود قرض فراہم کر چکی ہے۔عمارہ منظور نے بتایا کہ میلے میں سرائیکی، چولستانی، بلوچی،پنجابی اور پشتو کا روائتی رقص پیش کیا جائے گا،درویش صوفی رقص بھی میلے کا حصہ ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ صوفی نائٹ میں صنم ماروی کی شرکت طے پا گئی ہے،فوک موسیقی کی  محفل جمانے کے لئے معروف فوک سنگر ندیم عباس لونے والا کو دعوت دی گئی ہے جبکہ معرف کافی گائیک پٹھانے خان کے نواسے بھی میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوک ورثہ میلہ یادگار بنانے کے لئے انہیں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی انتظامات مثالی بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔عمارہ منظور نے بتایا کہ انہیں لاہور میں لوک ورثہ میلہ منعقد کرنے کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے ملتان کو ترجیح دی کیونکہ ملتان کی مٹی سے ان کا خمیر اٹھا ہے اسی لئے وہ اپنے وسیب میں یہ میلہ منعقد کرنے کی خواہاں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کا یہ میلہ شکر پڑیاں اسلام آباد کے میلے کی طرز پر منعقد کیا جارہا ہے۔اس میلے میں مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرکے امن،اخوت اور رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔
عمارہ منظور