ملتان، چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان، چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم خواتین معشوق علی کے گھر داخل وہ ئی اسکے اہل خانہ کو باتوں میں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
الجھا کر گھر سے سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئیں۔تھانہ ممتازآباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد لوہار کولونی میں فرحان کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقہ حامد پور کنورہ پر نامعلوم افراد نے خود کو اے ایس ایف اہلکار بتا کر حنیف سے 2 ہزار ریال چھین لئے اور فرار ہو گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ بوسن روڈ پر نامعلوم افراد مظفر کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی و دیگر ضروری ساما ن لو ٹ کر فرار ہو گئے۔گل گشت میں نامعلوم افراد یاسر کا موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔ بوسن روڈ سے احسن، قطب پور سے فیاض، کینٹ سے وقاص،شمس آباد سے عرفان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔جمشید نے پولیس بدھلہ سنت کو دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ عمران وغیرہ نے اسکو خنجر مار کر اسکی جیب سے 25 ہزار روپے نکال لئے۔
چوریاں