کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ، 2022ء تک وائرس وار ختم، ماہرین کا دعویٰ

کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ، 2022ء تک وائرس وار ختم، ماہرین کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، رحیم یارخان(وقائع نگار، بیورو رپورٹ) نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی شبہ میں 20 مریض زیر علاج، رپورٹس کا انتظار،اموات کی مجموعی تعداد 461 ہے 07 مریضوں کی حالت تشویشناک 03 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں یکم اپریل 2020 سے 05 مارچ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 461 ہے، جبکہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 03 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،یوں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے جن میں سے 15 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 07مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 03مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 20 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 403 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 889 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا فوکل پرسن جنوبی پنجاب ڈاکٹر پروفیسر محمد اعظم مشتاق نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے کورونا کے خلاف جیسے طبی عملہ فرنٹ لائن پر تھا اسی طرح ویکیسن لگوانے کے لیے بھی طبی عملہ پہلے ہے گورونا ختم نہیں ہوا اس کی تیسری لہر آئے گی ہمیں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا 2022ء تک امید ہے وائرس کے وار ختم ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب آف ملتان کی میٹنگ میں بطور گیسٹ اسپیکر خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ کی صدارت صدر ملک مسرور حیدر نے کی جبکہ سیکرٹری ممتاز علی بابر،عزیز احمد شیخ،جواد خان درانی،میاں عالمگیر جمیل،احمد ملک،شہریار احسن محبوب،ڈاکٹرعبدالسلام نے میٹنگ میں شرکت کی ڈاکٹر اعظم مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں انہوں نے کہا کہ روٹری کلب آف ملتان بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں وینٹیلیٹر کے ساتھ HFC کینولہ مشین کی فراہمی میں مدد دے جس سے پھیپھڑوں تک اکسیجن پہنچانے میں مدد ملے گی جو کورونا مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے انہوں نے کہا کہ کورونا شوگر۔امراض دل حاملہ خواتین اور 60سال سے اوپر والوں کے لیے ہائی رسک ہے احتیاط کی جائے ویکسین لگوانے سے اینٹی باڈی رسپانس  شروع کرتی ہیں کورونا ویکسینیشن والوں کو چھ چھ ماہ بعد چیک کیا جائے گا صدر ملک مسرور حیدر سیکرٹری ممتاز علی بابر اور دیگر میٹنگ میں شریک ممبران نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملہ کی خدمات اور جا بحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ روٹری کلب آف ملتان بھی کمیونٹی سروسز میں اپنا کردار ادا کررہا ہے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کو  hfcکینولہ مشین کی فراہمی میں ہر ممکن مدد کریں گے۔صادق آباد کی 48 سالہ ڈاکٹر روبینہ چک 105 کا 45 سالہ ملازم حسین کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا۔
کرونا وائرس