تحصیل بلامبٹ کے گاؤں میں خوفناک آتشزدگی‘ 9 دکانیں جل کر خاکستر

تحصیل بلامبٹ کے گاؤں میں خوفناک آتشزدگی‘ 9 دکانیں جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تحصیل بلامبٹ کے گاوں کوٹو میں خوفناک آتشزدگی، 9دکانیں اور ایک سوزوکی گاڑی جل کر خاکستر،مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان  یوتھ ایم این اے عبدالرب نے   متاثر دکانداروں کے ساتھ مالی تعا ون کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12بجے کے قریب تحصیل بلامبٹ میں واقع کوٹو بازار کے جان مارکیٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بڑھک اٹھی جس نے انتہائی کم وقت میں پورے مارکیٹ کو اپنے لپیٹ میں لیا  اورمارکیٹ میں موجود کپڑے،سنار،ہوزری اور دیگر مختلف اشیاء سے بھرے 9دکانیں اور ایک سوزوکی گاڑی بھڑکتی آگ  میں جل کر خاکستر ہوئے جبکہ دوسری طر ف رات کے اندھیرے میں آگ کی شعلے دیکھتے ہی مقامی  لوگوں نے لاوڈ سپیکر پر اعلانات کرکے پورے گاوں کو جگایا اور رسکیو 1122کے ساتھ رابطہ بھی کیا گیا،مقامی لوگوں،پولیس اور رسکیو1122کے اہلکاروں نے مل کر2گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا،لیکن اسی دوران سامان سے بھرے 9دکانیں اور ایک سوزوکی گاڑی آگ کی نظر ہوگئی تھی،متاثرہ دکانداران اور یوتھ ایم این اے عبدالرب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  ریسکیو1122اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہوں نے متاثرہ دکانداروں کا بھر پور ساتھ دیا انہوں نے حکومت اور اہل خیر حضرات سے مطالبہ بھی کیا کہا ان کا مشترکہ طور پر کرڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لہذا حکومت اور اہل خیر حضرات ان کے ساتھ تعاون کریں