تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیگی

  تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیگی

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پا کستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سنیئر نائب صدر طارق سعید خان میداد خیل نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے عوام نے بھی اپوزیشن کے احتجاج مستردکردیاتحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کے احتجاجوں اور دھرنوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام ملک میں تبدیلی کی حامی ہے۔ جس کے لئے عوام نے تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کابھرپور ساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کا سفربھی جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈا بھی لوگو کی بلاتفریق خدمت کرناہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی عوام دوستی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ ترقی اورخوشحالی کے دشمن قوتوں نے تحریک انصاف کے خلاف ایکا کرلیاہے۔ ترقی کے دشمن قوتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کے احتجاجوں اور دھرنوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -