ٹائپ ڈی کیٹیگری ہسپتال رستم میں سولرائزیشن سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل 

  ٹائپ ڈی کیٹیگری ہسپتال رستم میں سولرائزیشن سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل 

  

رستم (نمائندہ پاکستان)صوبائی حکومت کی جانب ٹائپ ڈی کیٹیگری ہسپتال رستم میں سولرائزیشن سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر کچکول خان اور ایم پی اے طفیل انجم کی کاوش سے دس دنوں میں سسٹم فعال ہوگیا، منصوبے پر بیس لاکھ روپے خرچ کی گئی  رستم ٹائپ ڈی کیٹیگری ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راحت اللہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے مفاد عامہ کی خاطر عوام کو بہتر طبی سہولیات کے پیش نظر صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں سولرائزیشن سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر کچکول خان نے ذاتی دلچسپی لیکر سب سے پہلے رستم ہسپتال میں منصوبہ مکمل کیا جس کی بدولت ہر شعبہ میں چوبیس گھنٹے بجلی دستیاب ہوگی، ایم پی اے طفیل انجم کے پرسنل سیکرٹری محمد اسلام کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ایمرجنسی لانے کے وعدے پورے ہورہے ہیں عوام کو مفت اور بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، رستم ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ایم ایس ڈاکٹر راحت اللہ اور طبی عملے کی تعاون شامل ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -