چکدرہ‘ آدینزئی ادبی  ستوری تنظیم کاماہانہ اجلاس 

چکدرہ‘ آدینزئی ادبی  ستوری تنظیم کاماہانہ اجلاس 

  

چکدرہ(نمائندہ پاکستان)آدینزئی ادبی ستوری تنظیم کاماہانہ اجلاس، عزیزابدار کی رہائش گاہ پر سید کفایت یار بخاری کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں جاوید خیال،مہربان نبیل،نوید دانش، شمشیرعلی تنہااور بخت عالم حاضر سمیت دیگر شعراء نے شرکت کی جبکہ شاہ زیب، واحد خان، حزیفہ،شاہجہان، باچا،قیصر اور ماموں سمیت دیگر مہمانان گرامی بھی اجلاس شریک ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز نوجوان شاعر جاوید خیال نے شعراء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ کسی بھی معاشرہ کی تعمیرو ترقی اور عوامی خوشحالی میں شعرائے کرام کاکلیدی کردار ہوتاہے،انہوں نے آدینزئی ادبی ستوری تنظیم کی سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہاکہ تنظیم کو مزید فعال بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اجلاس میں کئی اہم تنظیمی امور کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ استاد عبدالرحیم اور بابو نے اولسی موسیقی پر خوبصورت کلام کاسماں محفل کو چارچاند لگادیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -