آل شریف، زرداری اپنے اپنے ابو بچانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، چوہان

   آل شریف، زرداری اپنے اپنے ابو بچانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، چوہان

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف و زرداری اپنے اپنے ابو بچانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں،خاندانی اور موروثی سیاست کے پیدا کردہ سپوتوں نے عوامی اور جمہوری روایات پر بھاشن دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے بلاول اور حمزہ شہباز کی میڈیا ٹاک پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں وڈیرہ اور جاگیرداری کلچر میں پلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی بات مضحکہ خیز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست میں اخلاقی اور پارلیمانی اقدار کا اعلی معیار متعارف کروایا ہے۔پاکستان ڈاکو موومنٹ کے آئیں بائیں شائیں کرنے سے حکومت کی کارکردگی چھپ نہیں سکتی۔ دسمبر 2019 کے 12.6 فیصد کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں مہنگائی 7.9 فیصد پر آئی۔ اسی دورانیے میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 319 ملین سے دسمبر 2020 میں 447 ملین سرپلس پر ریکارڈ کیا گیا۔ ملکی برآمدات دسمبر 2019 کے 1993 ملین سے دسمبر 2020 میں 2357 ملین تک پہنچ گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پی ڈی ایم چاہے ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے، وزیراعظم عمران خان کو اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ 

چوہان 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -