حفیظ شیخ کی ہار حکومت اور وزیراعظم پر عدم اطمینان، میاں افتخار حسین

 حفیظ شیخ کی ہار حکومت اور وزیراعظم پر عدم اطمینان، میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل و ترجمان پاکستان ڈیموکرکٹ موومنٹ میاں افتخار حسین نے کہا ہیکہ  حالیہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی ہار حکومت اور وزیراعظم پر عدم اطمینان ہے۔ آپ نے گھبرانا نہیں ہے کا الاپ کرنے والا خود گبھراہٹ کا شکار ہوچکا ہے،  سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عجلت میں اعتماد کا ووٹ لینے کی ناکام کوشش کی ہے، عدم اعتماد میں 178 ووٹ ملنے کا دعوی کرنے والوں کی  ووٹنگ کے دن اہل حکومتی اراکین اسمبلی کی تعداد171 تھی، ووٹ چوری کر کے اقتدار پر مسلط وزیر اعظم نے عدم اعتماد میں بھی دھاندلی کے ہے اور جعلی مینڈیٹ کو جعلی طریقہ کار سے زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ تہکال میں ارباب سکندر خان خلیل شہید کی 39ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے  کہا کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والوں کو بکاؤ مال کہا گیا لیکن وزارت عظمی کے لئے انہی بکاؤ مال کو اپنا دوست اور وفادار کہا اورسزا دینے کی بجائے عدم اعتماد میں ان کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آنے سے سیاست کی شائستگی ختم ہوگئی اور گالی گلوچ اور کردار کشی کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے سامنے مسلم لیگ ن کے ساتھ جو سلوک پی ٹی آئی کے عہدیداران کی جانب سے کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن عوامی نیشنل پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ باہمی احترام کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ نیب کارکردگی بارے میاں افتخار حسین نے کہا کہ  حکومتی ایماء   پر نیب کو سیاسی مخالفین دیوار سے لگانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ بی آر ٹی کرپشن، مالم جبہ سکینڈل، چینی چوری، آٹا چوری اور پٹرول چوری جیسے میگا کرپشن کے سکینڈل موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں لیکن ان چوریوں میں ملوث پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ غیر منصافہ احتساب کی بدولت نیب اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اب تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھائیں ہیں۔  
 میاں افتخار حسین