جہاں پیسوں کی ریل پیل ہوگی وہاں خود بخود ترقی ہوتی ہے: عمر ایوب

  جہاں پیسوں کی ریل پیل ہوگی وہاں خود بخود ترقی ہوتی ہے: عمر ایوب

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے جہاں پیسوں کی ریل پیل ہو وہاں خود بخود ترقی ہوتی ہے۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم فورم کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبے کے فروغ میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے باہمی تعاون سے اسلام آباد میں سیاحتی میلے کا انعقاد ممکن ہوا، مسلح افواج اور وفاقی وزراء نے ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مستقبل میں پیرا گلائیڈنگ اور سکائی ڈائیونگ کو عام کریں گے۔عمر ایوب خان کا کہنا تھا آرمی چیف سے درخواست کی کہ ٹورازم کیلئے تعاون چاہیے، آرمی چیف نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لیے جو بھی ضروریات ہیں پوری کریں گے۔ہمارا مشن ہے کہ ہم نے ملک میں سکائی ڈائیونگ کو فروغ دینا ہے، کوہ پیمائی کیلئے بھی نوجوان آگے آئیں  اور اپنا لوہا منوائیں۔

 عمر ایوب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -