ضمنی انتخابات میں پرویز خٹک کو نوشہرہ سے آڈٹ کر دیا

  ضمنی انتخابات میں پرویز خٹک کو نوشہرہ سے آڈٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)ضمنی الیکشن میں پرویز خٹک کو نوشہرہ سے آؤٹ کیا. بلدیاتی الیکشن میں سیاست سے آؤٹ کرینگے. سینٹ الیکشن میں تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکال دی.. واویلا فضول ہے. شکست تسلیم کرکے مستعفی ہوں. تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے کے مجلس عمومی کا خصوصی اجلاس زیر صدارت قاری محمداسلم حقانی منعقد ہوا اجلاس میں مجلس عمومی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پرویز خٹک کو نوشہرہ سے آؤٹ کیا انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں نوشہرہ بھر میں کلین سویپ کرکے سیاست سے آؤٹ کرینگے. انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ اس وقت ملک کے تمام سیاسی جمہوری قوتوں کے امیر ہیں. یہ تمام علماء کرام اور اہل حق کیلئے قابل فخر بات ہے. 26 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ تیار ہے. انہوں نے کہا کہ بھرپور قوت کے ساتھ اپنے قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے شریک ہونگے. انہوں نے کہا کہ صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن کے حکم پر جماعت نے مسلم لیگ کے امیدوار اختیارولی خان کی حمایت کی. اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا. اور جو لوگ مولانا کی سیاست کو ختم کرنے کی باتیں کررہے تھے. ان کی فرعونیت کو خاک میں ملا کر الیکشن میں شکست فاش دی. انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں. اور گھر گھر جا کر ان بیغیرت اور غریب دشمن حکومت کی اصلیت دکھائیں.اور جس طرح نوشہرہ کے غیرتمند عوام نے ضمنی الیکشن میں پرویز خانی کا صفایا کیا. بلدیاتی الیکشن میں بھی ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے.۔