لیگی کارکنوں کا حکومت کیخلاف پشاورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  لیگی کارکنوں کا حکومت کیخلاف پشاورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہناوں کیساتھ گزشتہ روز پیش قومی اسمبلی باہر پیش آنے والے واقع کے خلاف لیگی کارکنانوں نے پشاور پریس کلب کے باہر حکمران جماعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا اور ٹائر جلائے  مظاہرے میں کثیر تعداد میں  مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا  کے کارکنان نے شرکت کی اور مظاہرے میں خواتین بھی شریک ہوئی اور تحریک انصاف حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن)کے ڈسٹرکٹ صدر ارشد محمود اور دیگر لیگی کارکنان نے کی لیگی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کل سینٹ انتکابات کے دن قومی سمبلی کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مرکزی لیگی رہنماوں کے ساتھ برتاو کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے مسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے واضح کیا کہ اپنے رہنماوں کیساتج ایسے برتاو کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -