نوشہرہ پولیس اور ایکسائز کی مشترکہ کارروائی،اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام 

  نوشہرہ پولیس اور ایکسائز کی مشترکہ کارروائی،اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پولیس اور ایکسائز کی مشترکہ کاروائی۔اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار 50 رائفل برآمد۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کی نقل حرکت محدود رکھنے کیلئے ناکہ جاری ہیں۔اسی سلسلے میں سیف اللہ خان SHO نے شہزاد ایکسائز انسپکٹر اور پولیس و ایکسائز نفری کے ہمراہ رشکئی میں ناکہ بندی کی تھی۔مختلف گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جاری تھی۔ایک موٹر کار کو شک کی بنا پر روک کر تلاشی لی گئی۔موٹر کارنمبری 500/RNU سے 50 رائفلیں برآمد کر لی گئی۔موٹر کار کے ڈرائیور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزم طاہر ولد سید اسد کا تعلق لنڈے سڑک پشاور سے ہے۔ملزم اسلحہ پنجاب سمگل کر رہاتھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -