عمران نے جن کو ضمیر فروش کہا ان سے ہی ووٹ لیا،شازیہ مری

  عمران نے جن کو ضمیر فروش کہا ان سے ہی ووٹ لیا،شازیہ مری

  

کراچی(این این آئی)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے شبلی فراز کے بیان پر اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز عمران نیازی کے اخلاقی معیار وضع کریں اور کہا کہ عمران نیازی جن لوگوں کو ضمیر فروش کہہ رہے تھے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ بھی انہیں سے ہی لیا۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اتوارکو شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو بھی بے توقیر کردیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے منصب کے تقدس کی مٹی پلید کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پی ٹی آئی حکومت نے بڑے جتن کرکے ڈی چوک پر دوسو شیرو بدمعاشی کے لئے اکٹھے لئے گئے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

شازیہ مری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -