چکدرہ‘ پیرا میڈیکل ایسوسی  ایشن کا احتجاجی مظاہرہ کل ہو گا

    چکدرہ‘ پیرا میڈیکل ایسوسی  ایشن کا احتجاجی مظاہرہ کل ہو گا

  

چکدرہ(نمائندہ پاکستان)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع دیر لوئر کے حاجی خورشیداقبال نے کہاہے کہ پروموشن میں تاخیری حربوں کے خلاف صوبائی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں 09مارچ کو پشاور میں ڈی جی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے میں لوئر دیر کے پیرامیڈیکس بھر پور شرکت کریں گے،گزشتہ روزپیرامیڈیکس لوئردیر کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی خورشیداقبال نے  09مارچ کے احتجاجی مظاہرے میں پیرامیڈیکس لوئردیر کواپنی شرکت یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے لئے چند پیرامیڈیکس موجود رہیں گے باقی احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے جائیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -