پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام باچا خان پیس فیسٹول کا انعقاد

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام باچا خان پیس فیسٹول کا انعقاد

  

پشاور (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی پشاور میں پختون سٹوڈنٹس فٰڈریشن کے زیر اہتمام باچا خان پیس فیسٹول منعقد کیا گیا جسمیں مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی کے عہددیداران کا کہنا تھا کہ فیسٹول کا مقصد تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے فیسٹول میں کتابوں کے  سٹالز،انڈدور گیمز،تقسیم انعامات،فوڈ سٹالز اور بلڈ کیمپ لگایا گیا ہے باچا خان امن میلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی جبکہ کثیر تعداد میں طلبہ میلہ میں آنے لگے واضح رہے کہ اس سے قبل پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور ینویورسٹی نے تین دن باچا خان امن میلہ منعقد کیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -