جماعت اسلامی ضلع صوابی  آئندہ بلدیاتی انتخابات میں   حصہ لے گی‘ افتخار الدین

جماعت اسلامی ضلع صوابی  آئندہ بلدیاتی انتخابات میں   حصہ لے گی‘ افتخار ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع صوابی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ اس فیصلے کا اعلان جماعت اسلامی کے ضلعی ارکان کے اجلاس میں کیا گیا جو ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں افتخار الدین باچا کی صدارت میں بمقام منصبدار منعقد ہوا۔جس میں ضلع بھر سے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اجلاس میں صوابی کے مسائل کے حوالے سے حق دو صوابی کو مہم بارے جائزہ لیا گیا تنظیمی سیٹ اپ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔امیر جماعت اسلامی صوابی میاں افتخار باچہ،سعید ذادہ، محمود الحسن،واجد علی شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جماعت اسلامی نے بھرپور تیاری شروع کی ہوئی ہے۔مارچ کے اختتام تک تمام بلدیاتی امیدواروں کے نام فائنل کیے جائیں گے۔اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع صوابی میں جماعت اسلامی کلین سویپ کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -