گیس بندش کیخلاف یکہ توت منڈہ بیری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

گیس بندش کیخلاف یکہ توت منڈہ بیری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) یکہ توت منڈہ بیری روڈ کے علاقہ میں گیس بندش کے خلاف علاقہ عوام نے  سڑک بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے گیس کی نئی پائپ لائنیں جلدی بچھا کر گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے بصورت یگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے مظاہرے کی قیادت علاقہ کے ناظم عامر مہمند اور عامر خان سمیت کثیر تعداد میں علاقہ عمائدین نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے رج تھے جبکہ مظاہرین نے سوئی گیس انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس انتظامیہ کی جانب سے نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے گلیوں کو اکھاڑ کر ویسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے جسکی وجہ سے شہر کھنڈارات کا منظر پیش کرنے لگا  جبکہ علاقہ میں چار دنوں سے گیس غائب ہے جسکے باعث امور خانداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے کئی سال گزر گئے پورے پشاور کا کو اکھاڑ دیا ہے لیکن متعدد علاقوں میں گیس کی نئی پائپ لائن کیلئے کی گئی کھدائی ویسے  ہی چھوڑ دی گئی جسکی وجہ سے علاقوں میں گیس بحران نے لوگوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ یکہ توت منڈہ بیری روڈ میں گیس کی فراہمی جلد از جلد ممکن بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔