طبی عملہ اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائے‘ ڈاکٹر عبدوگل

طبی عملہ اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائے‘ ڈاکٹر عبدوگل

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پا کستان)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلکی مروت ڈاکٹر عبدو گل وزیر نے طبی عملے پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیوں کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو علاج بروقت میسر ہوں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سعالے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت عامہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات گھرکی دہلیز پر دستیاب ہو انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے ملنے والی صحت عامہ کی سہولیات ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ہرصورت یقینی بنائیں گے انہون نے طبی عملے پر زوردیا کہ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیوں کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والی طبی سہولیات سے شہریوں کو مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ پر زوردیا کہ ہسپتالوں کی یقینی بناکر روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کریں تاکہ مریضوں کے لئے صاف ماحول فراہم ہو انہوں نے مزید کہاکہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات سے مستفید کرنے کے لئے وہ خود فوقتا ہسپتالوں کادورہ کریں گے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -