پی آئی اے کا یکم جون سے سکردو کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان 

  پی آئی اے کا یکم جون سے سکردو کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان 

  

  اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے  اعلان کیا  ہے کہ یکم جون سے سکردو کیلئے فلائٹس حال ہو جائینگی تاہم سیاحت کے فروغ میں نجی اداروں کا اہم کردار ہے، کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے ہی سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے اس کے علاوہ قومی ایئر لائن نے نے موسم بہار کی آمد پر سیر و سیاحت کے شوقین افراد کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خصوصی کرائے متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے تحت کراچی، اسلام آباد اور کراچی، لاہور کے فضائی سفر کے لیے کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے جس کے بعد 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7 ہزار5 سو روپے اور 40 کلوسامان کے ساتھ یہ کرایہ 8 ہزار 5 سو روپے ہوگا، نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی موسم بہارکے موقع پرعوام کو سفری سہولیات میں آسانیاں دینے کی غرض سے کی گئی ہے  دوسری جانب قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے جنوبی پنجاب اور رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی آئی اے کی جانب سے رحیم یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ 8800 روپے مقرر کیا گیا ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال میں قدرے بہتری آنے کے بعد دیگر پروازیں بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کوروناکیباعث چترال کیلئے معطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جبکہ لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں، اسلام آباد لاہور کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ 

پروازیں بحال 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -