گھوٹکی: ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

  گھوٹکی: ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب دھماکا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔بم ڈسپوزایبل سکواڈ کے مطابق نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر ڈبے میں رکھاہوا تھا کہ زوردار دھماکا ہو گیا۔بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پہاڑ توڑنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ اوباڑو ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر شہری مشتعل ہوگئے، بعد ازاں زخمی بچوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔، آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی گھوٹکی سے پولیس اقدامات وکارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں۔
گھوٹکی دھماکا