ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ہے، شیری رحمن 

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ہے، شیری رحمن 

  

 اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویش ناک ہے شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی ساری توجہ اپنی حکومت بچانے پر ہے عوامی مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم دو ماہ سے الیکشن میں مصروف رہی مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 14.95 فی صد پر پہنچ گئی ہے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا ہے انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت ایک بار پھر 110 روپے کلو ہو گئی ہے کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لینگے؟۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء ابھی بھی مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں دودھ، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، غریب اور متوسط طبقے کو دسترخوان پر دال بھی میسر نہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے  حکومت کرسی بچانے کے بجائے مہنگائی پر دھیان دے۔ 

شیری رحمن 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -