کراچی، عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ”خواتین کی بائیک ریلی کا انعقاد“

  کراچی، عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ”خواتین کی بائیک ریلی کا انعقاد“

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر) عالمی یوم خواتین کے حوالے سے اتوار کو خواتین کی بائیک ریلی کا انعقاد ہوا۔ بائیک ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بائیک ریلی کا آغاز فائیو اسٹار چورنگی سے ہوا۔ ریلی فائیو اسٹار چورنگی سے براستہ گولیمار چورنگی،شاہراہ پاکستان سے ہوتے ہوئے ہاکی اسٹیڈیم اختتام پزیر ہوئی۔ریلی کے بعداصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم میں یوم خواتین کے حوالے سے تقریب بھی منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری،اہلیہ ڈی جی رینجرز،ڈاکٹر فرحان عیسی و دیگر نے شرکت کی۔ ریلی میں 150خواتین بائیکرز نے شرکت کی۔ حیدرآباد اور میرپور خاص سے بھی بائیکرز نے شرکت کی۔ ریلی نے 12 کلو میٹر کا دورانیہ طے کیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم خواتین کے حوالے سے اس پروگرام میں ہر طبقہ کی نمائندگی ہوئی ہے۔ اس ایونٹ میں سیونٹی سے کے کر ون ٹو فائیو بائیک موجود تھی۔ کرونا وبا کے دوران بیشتر خواتین بے روزگار ہوئی۔ اقوام متحدہ کا بھی اس سال یوم خواتین کا موٹو عورتوں کو خود کفیل بنانا ہے۔یہ خواتین ہماری اصل ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران رینجرز نے 2 لاکھ سے زائد افراد کو راشن فراہم کیا۔ رینجرز ہر قسم کے حالات ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ مرد و عورت کو اس معاشرے میں برابر کا درجہ حاصل ہے۔ اسلام نے  دنیا میں سب سے زیادہ حقوق عورت کو دیئے ہیں۔ کچھ خواتین نے حجاب پہن کر بائیک چلائی۔ہم ایسی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ آج کی ریلی کو رینجرز نے سکیورٹی فراہم کی ہے۔ آج پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔پاکستان کی خواتین ہر پیشے میں ہر جگہ آگے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -