راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید
راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید ہو گئے،میاں عمران گاڑی میں گھرجا رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید کردیا گیا میاں عمران گاڑی میں گھرجا رہے تھے تومسلح افراد نے فائرنگ کردی جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے راولپنڈی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ایس ایچ او شہید