وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر  چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا

  وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر  چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا۔ وزیر بلدیات نے چڑیا گھر میں پارکنگ عملے کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے ہدایت دی کہ ایس ایس پی ساؤتھ پارکنگ عملے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کریں۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے دورے کے دوران پارکنگ فیس کی شکایت ملی تھی۔ 30روپے کے بجائے گاڑی پارکنگ فیس 100 روپے وصول کی جارہی تھی۔ 

مزید :

صفحہ اول -