ممبران اسمبلی کی عمران خان پر اعتماد نے اپوزیشن کو آئینہ دکھادیا: محب اللہ

ممبران اسمبلی کی عمران خان پر اعتماد نے اپوزیشن کو آئینہ دکھادیا: محب اللہ

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں منتخب عوامی نمائندوں کے عمران خان پر اعتماد نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا ہے عمران خان ایک مخلص لیڈر ہیں اور ان کو شکست دینا کرپٹ ٹولے کے بس کی بات نہیں، انشاء اللہ موجودہ حکومت اپنا وقت پورا کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، لوگوں نے عمران خان کو اپنا حقیقی لیڈر تسلیم کر لیا ہے،عمران خان اس قوم کے وہ واحد لیڈر ہیں جن کو اپنے اُصولوں اور نظریات کی خاطر اقتدار کی بھی پرواہ نہیں،ملک کو لوٹنے والوں اور کرپٹ عناصر کی مخالفت کے باوجود حقیقی معنوں میں نیا پاکستان اور نئے نظام کی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات مٹہ شور میں اپنی رہائش گاہ پر لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا حق و صداقت کی جیت ہے، اُن  پر قوم کے منتخب نمائندوں نے ایک بار پھر بھر پور اعتماد کرکے انہیں سرخرو کیا اور اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا ہے انہوں نے کہا کہ اب عمران خان مزید جوش و جذبے کے ساتھ نئے پاکستان اور تبدیلی کا سفر جاری رکھیں گے اور ملک کو لوٹنے والوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تمام اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد بنا کر قوم کاآئینہ دار بنایا ہے اور اس ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے اور ملک کی دیرپا ترقی اور خوشحالی کیلئے بہترین منصوبے شروع کئے ہیں جس سے مستقبل میں ملک و قوم کو فائدہ ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -