11جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم عمران کو شکست نہ دے سکیں: بشیر خان 

11جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم عمران کو شکست نہ دے سکیں: بشیر خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ممبرقومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن محمدبشیرخان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے حق میں قومی اسمبلی کے نشست سے دستبرداری کا بڑا اعلان کردیا۔گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے حق میں گمبیر ہاوس میں تحصیل صدر جواد خان کی سربراہی میں ایک عظیم الشان ورکر کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سراج الحق جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوجائے تو قومی اسمبلی کا نشست انہیں تحفہ میں دیدونگا۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے سینیٹ میں صرف ایک خاتون کو جتوانے کیلئے پارٹی کے اصول قربان کردئیے انہوں نے کہا کہ سراج الحق تیمرگرہ میں پی ڈی ایم کے خلاف اور لاڑکانہ میں ان کے حق میں تقاریر کرتا ہے اور پشاور میں انہیں ووٹ بھی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن این آر او پانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان پر طرح طرح کے دباوں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور بضد ہیں کہ این آر او دیں تو حکومت کو چلنے دینگے مگر عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار نہیں فرار ہے اور یہاں موجود گیارہ جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کا مسئلہ تقریباََ ختم ہوچکا بہت جلد کامبٹ تک سوئی گیس فراہمی پر کام کا آغاز کیا جائے گا اور تمام اعلان کردہ سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات میں ملک بھر میں اکھیلے حکومت بنائے گے۔

مزید :

صفحہ اول -