پھول نگر، بس اور پک اپ میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق

پھول نگر، بس اور پک اپ میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی) بس میں اور  پک اپ تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے، افسوسناک حادثہ فتح ڈھاباں بائی پاس پھول نگر پر پیش آیا جہاں اوکاڑہ کی طرف جانے والی پک اپ آگے جانے والے ٹرک کے بریک لگانے سے  پیچھے آنے والی بس اور اگلے ٹرک کے درمیان بری طرح پچک گئے جس سے پک اپ میں سوار دونوں افراد شدید مضروب ہو گئے انھیں ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے۔مرنے والے ایک شخص کی شناخت اعجاز ولد اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے 25 سالہ دوسرے متوفی ساتھی کی شناخت نہیں ہوسکی جسکے لئے سٹی پولیس پھول نگر کوشش کر رہی ہے حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بس ڈرائیور بھی جاے وقوعہ سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا تاہم  پولیس نے بس قبضے میں لے لی۔

2 افراد جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -