عروج فاطمہ فیڈریشن کی سندھ ریجنل کمیٹی برائے وومن امپاورمنٹ کی کنوینر مقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے عروج کلیکشن کی اونر عروج فاطمہ کو ایف پی سی آئی سندھ کی ریجنل کمیٹی برائے وومن امپاورومنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کا کنوینر مقرر کردیا ہے، عروج فاطمہ ریجنل کمیٹی سندھ کی کنوینر کی حیثیت پروفیشنل اور تجربہ کار 9 ممبران کا انتخاب کریں گی۔کمیٹی کا ممبر ایسی شخصیات کو بنایا جائے گا جو کمیٹی کی میٹنگز اور دیگر سرگرمیاں کے حوالے سے بھرپور وقت دے سکیں۔میاں ناصر حیات مگوں نے ہدایت کی کہ ریجنل کمیٹی کا سہ ماہی میں ایک اجلاس ہونا لازمی ہوگا۔عروج فاطمہ کمیٹی کے معاملات کے لیے ایف پی سی سی آئی سیکرٹریٹ سے راہنمائی اور تعاون حاصل کرنے کے لیے قریبی رابطہ رکھیں گی۔اس موقع پر عرج فاطمہ کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی عہدیداران کی مشاورت اور باہمی تعاون اس مقصد کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ سندھ کی کنوینر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پروفیشنل اور تجربہ کار ممبران کا انتخاب جلد کرلیاجائے گا۔