ماہانہ18سے 45ہزار تک آمدن والوں کی قوت خرید متاثر

  ماہانہ18سے 45ہزار تک آمدن والوں کی قوت خرید متاثر

  

 کراچی(این این آئی)مارچ 2020کے مقابلے میں مارچ2021کے دوران ماہانہ 18ہزار سے لیکر 45ہزار تک کی آمدن رکھنے والے پانچ انکم گروپوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، ان پانچ انکم گروپوں کی قوت خرید میں 12.83 سے لے کر 20.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،پاکستان شماریات بیورو کی چار مارچ 2021 تک کی رپورٹ انتہائی اہم استعمال کی 50 اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ماہانہ17ہزار732روپے کی آمدن رکھنے والے ملک کے شہریوں کو عام استعمال کی اشیا جو پچھلے سال 132روپے میں دستیاب تھیں اب 160روپے میں مل رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -