افغان گینگ کے کارندے گرفتار، سنگین وارداتوں کا انکشاف

   افغان گینگ کے کارندے گرفتار، سنگین وارداتوں کا انکشاف

  

کراچی(کرائم رپورٹر) شہرقائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغان گینگ کے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ماڈل تھانہ فیروزآباد کی محمدعلی سوسائٹی میں کارروائی کی، ملزمان بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغان گینگ کیکارندے ہیں، ملزمان وائٹ کرولاکار میں وارداتیں کرتے تھے۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی  کے مطابق ملزمان سمیع اللہ اور سراج کو دوران ڈکیتی گرفتار کیا، ملزمان کے4ساتھی فرار ہیں جبکہ گرفتار افراد سے 2پستول، لوٹا ہوامال اور جیولری برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے افغان نیشنل آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوا، ملزمان نے دوران تفتیش بنگلوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا، ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ملزمان افغانستان فرار ہوجاتے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -