’شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کالی ہوگی‘ برطانوی شاہی خاندان کی بہومیگھن مارکل کے تہلکہ خیز انٹر ویو نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی 

’شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کالی ہوگی‘ ...
’شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کالی ہوگی‘ برطانوی شاہی خاندان کی بہومیگھن مارکل کے تہلکہ خیز انٹر ویو نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی 
سورس: twitter/@CBSNews

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو مجھ سے یہاں تک تحفظات تھے کہ شا دی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی، شاہی خاندان سے متعلق تصور اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔
امریکہ کی معروف میزبان اوپرا ونفری کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے راز افشاں کرتے ہوئے بتا یا کہ ابھی مجھے آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے اچھا محسوس ہورہا ہے کہ کوئی مجھے ٹوکنے والانہیں ہے جبکہ اس سے قبل شاہی خاندان کا حصہ بننے پر مجھے خاموش کرا دیا گیاتھا۔شاہی خاندان کی بہو نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اور ہیری کی شادی با ضابطہ تقریب سے تین دن پہلے ہوچکی تھی ۔ 
انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات رسمی نہیں تھی،ان سے ملاقات سے پہلے شہزادہ ہیر ی نے بتا یا کہ یہ عام دادی نہیں ہیں بلکہ ملکہ ہیں۔میگھن مارکل نے مزید کہا شاہی خاندان نے مشکل وقت میں ذہنی سکون کے لیے میری مدد نہیں کی، یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سے غمزدہ ہوئی، درحقیقت میں نشانہ بنی جب کہ شہزادی کیٹ نے معافی مانگی، غلطی تسلیم کی اور مجھے پھول بھی پیش کیے۔