کسی بھی معاشرے کی خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،فردوس عاشق اعوان

کسی بھی معاشرے کی خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،فردوس عاشق اعوان
کسی بھی معاشرے کی خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے یوم خواتین پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کسی بھی معاشرے کی خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،خواتین کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات کا اپنے بیان میں کہناہے کہ خواتین کے جائز مقام اور حقوق دلوانے کیلئے آج یوم خواتین منایاجارہا ہے،حکومت حقوق نسواں کے تحفظ اور خواتین کیلئے اہم اقدامات اٹھارہی ہے،ان نے کہاکہ کہنے کو صنف نازک مگر ہر بہادر ماں، بہن، بیوی، بیٹی کو میرا سلام۔