بھارتی اداکار کو اپنے والد کیساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، تھپڑ پڑ گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار کرن ویر بوہرا کو اپنے والد کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا اور غصے میں بولنے کی کوشش کی تو والد کی طرف سے تھپڑ پڑ گیا ، اس کے بعد خاموشی سے واپسی کی راہ لی ۔
انسٹاگرام پر شیئرہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن بوہرا پہلے کیمرے کے سامنے اپنا ٹوٹا ہوا ہیڈفون دکھاتے ہوئے کہتے ہیں ’’پاپا پر الزام لگاتا ہوں کہ یہ آپ نے توڑا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں، بہت مزہ آنے والا ہے۔لیکن جیسے ہی وہ کیمرے کے ساتھ اپنے والد کے پاس جاتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں، پاپا یہ آپ نے کیا کردیا۔ والد نے جواب دیا نہیں یہ میں نے نہیں توڑا جس پر کرن اپنا لہجہ تبدیل کرکے غصے والے انداز میں کہتا ہے ’’پاپا یہ مت کہیں کہ یہ آپ نے نہیں کیا، آخری بار آپ نے یہ ہیڈفون استعمال کیا تھا تو توڑا بھی آپ نے ہے جس پر والد نے اسے زور دار تھپڑ رسید کردیا۔
View this post on Instagram
کرن ویر بوہرا یہ کہہ کر واپس ہوجاتا ہے ’یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہےٗ۔انہوں نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کبھی بے عزتی نہ کریں، کرن ویر بوہرا کو ٹرول بھی نہ کرنا کیونکہ یہ کلپ حقیقی نہیں البتہ جو تھپڑ ملا، وہ حقیقی تھا۔