معاشرے کو مہذب بنانے کےلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے، وفاقی وزیرشبلی فراز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرشبلی فراز کاکہناہے کہ معاشرے کو مہذب بنانے کےلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے، خواتین کو معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج کا دن خواتین کے بلند مقام اور ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں، آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے۔